جمعرات، 18 مئی، 2017

Odigram Mosque Mahmood Ghaznavi Masjid History In Urdu

Odigram Mosque Mahmood Ghaznavi Masjid History In Urdu - Is waqt jo manzar aap dekh rahe hain ye darakhton se saja hua aur haryali se bhara hua hai jo pahari ke daman mein waqe hai aur ye rasta seedha 1000 saal qadeem masjid ki taraf ja raha hai.

Allah ne pakistan ko bepanah khubsurati se nawaza hai yahan bohat sari tareekhi emaratain hain aksar pakistani tou jantay hi nahin hain ke tareekh ki qadeem tareen emaratain kitni bari tadad mein pakistan mein mojood hain. Abhi hum pahari pathron se banay hua is kachay rastay tak pohanch chukay hain yani ab ham masjid ke bohat qareeb pohanch chukay hain.

Masjid ki taraf jata ye kacha rasta pahari podon aur darakhton mein ghira hua hai sayahon ke liye ye maqam bari kashish rakhta hai. Jese hi ham masjid par pohanchain ge humain masjid ke bahir aik board bhi laga hua dikhai de ga jis par angreezi aur urdu zuban mein masjid ke bare mein maloomat likhi hoi dikhai dain gi.

Ye lijiye ab hum odigram masjid tak pohanch chukay hain aur ye hai woh board jis par is masjid ke bare mein aap maloomat parh sakte hain.

Aeye ab aap ko is tareekhi masjid ke khuch manazir dikhata hon. Ye is masjid ki qila numa beroni diwar hai. Is dewaar ko dekh kar aap andaza laga sakte hain ke is masjid ki tameer kitni khubsurati se ki gayi hai. Is masjid ki deewar ne 1000 saal ke badaltay mausamon ko dekha hai yani masjid ki ye deewar hamain pichlay 1000 salon ke bare mein sochnay ki dawat deti hai.

Aaeye ab main aap ko is tareekhi masjid mein pani lanay ke liye banai gayi aik line dikhata hon. Ye hai woh jagah jisay masjid mein pani lanay ki gharz se us door mein tameer kiya gaya tha.

Yaqeenan aap aaj se 1000 saal pehle banaya jane wala masjid ka kitchen bhi zaroor dekhna chahte hon ge. Aaeye woh jagah bhi dekh laitay hain ye hai woh jagah jahan kabhi masji
d ka kitchen hua karta tha.

Aik andazay ke mutabiq har mah asar e qadeema se dilchaspi rakhne wale 2000 ke qareeb log is tareekhi asasay ko dekhne ke liye yahan atay hain. Is masjid ki sair kar ke aap ne ye andaza laga liya hua ga ke ye masjid 1000 saal pehle kitni khubsurat tameer thi aur is par us zamanay mein kitni mehnat ki gayi ho gi. Na janay woh kon log thay jo 1000 saal pehle is masjid ki tameer kar gaye magar jo bhi thay is masjid ki tameer batati hai ke us door ki engeenering bhi lajawab thi.

Har mah sair o sayahat ke liye yahan anay wale 2000 logon ki tadad se  andaza lagaya ja sakta hai keh agar swat mein asar e qadeema par khas tawajah di jaye aur is tarah ke tareekhi maqamaat ke bare mein dunya ko bataya jaye tou mulk ki maeeshat par bhi ache asrat muratab hon ge aur dunya bhar se saiyah bari tadad mein Pakistan ka rukh karain ge.

Pakistan mein aisi beshumar qadeem tameerat mojood hain jinhain aksar pakistani nahin jantay tou phir dunya ke dusre mumalik mein mojood log kaise jantay hon ge. Is video ko zayada se zayada share karain takeh zayada se zayada log in maqamaat ke bare mein jaan sakain. Mujhe umeed hai ke 1000 saal purani is masjid ki sair se aap lutf andooz hue hon ge aur aap ki maloomat mein izafa hua ho ga.

اتوار، 5 جون، 2016

Khwab Mein Bandar Dekhna Urdu Monkey خواب میں بندر دیکھنا

خواب میں بندر دیکھنا کی تعبیر
قرد (بندر)

(۱)خواب میں بندردیکھنے كے تعبیرعیب دارآدمی سے کرتے ہیں.
(۲)اگرصاحب خواب بندر سے لڑائی کرکے اِس پرغالب آیا تواس کو بیماری ھوگی پِھروہ اِس سے صحت یاب ھوگا۔
(۳)اگر بندر اِس پر غالب آیا تو دلیل ہےوہ لاعلاج مرض میں مبتلا ھوگا. بعض نے کہا ہے كہ اِس کی دلالت گناہ کبیرہ كےمرتکب شخص پر ہوتی ہے۔
(٤)اگر کسی نے خواب میں بندرسےجماع کیا تودلیل ہے كہ اِس سے گناہ سَرزد ھوگا۔
(٥)اگر کسی نے خواب میں بندر کا گوشت کھایا تو وہ ایسےعیب میں مبتلا ھوگا جس سے وہ ٹھیک نہیں ھوگا۔
(٦)اگر کوئی شخص اِس کا بندر لے گیا تو وہ اپنے دشمن پرغالب ھوگا۔
(۷)اگرکسی نے دیکھا كہ وہ بندر کا گوشت کھا رہا ہے تو تو اس کو نیا کپڑاملےگا۔
(۸)اگر کسی نےدیکھا كہ اس کوبندرنے دانتوں سے کاٹا ہے تواس كےاور دوسرے انسان كے درمیان جھگڑا واقع ھوگا اوربندر کی تعبیرمکار،دھوکا باز اورجادوگرآدمی ہے۔ اوربندرمرض پربھی دلالت کرتا ہے۔
(۹)کسی نے دیکھا كہ وہ بندرپرسوارہوا اوراپنی مرضی كے مطابق اِس کوچلا رہا ہے تو اشارہ ہے كہ وہ اپنے دشمن پرغلبہ حاصل کرے گا۔
(۱۰)اگر کسی نے بندر کا شکار کیا تو دلیل ہے تو وہ جادو كے ذریعے مال کمائے گا اور بندر مغلوب دشمن پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۱)کسی نے دیکھا كے اِس نے بندر کا گوشت کھایا تو اِس کوسخت غم اورمرض لاحق ہوگا، جس کی وجہ سے اس کو موت آئے گی۔
(۱۲)کسی نے خواب میں بندرہبہ کیاگیا تواِس کا کوئی دشمن اِس پر فتح پائے گا اوردوسری تعبیر اِس کی یہ ہے كہ امانت میں خیانت کرنےوالا ہے۔
(۱۳) کسی نے دیکھا كہ اِس نےاپنے کندھے پر بندرکو اٹھایا ہوا ہےتو دلیل ہے كہ اِس كے گھر سے چوری شدہ مال برآمد ہوگا اوراِس کی وجہ سےمشہورہوگا . بعض نے کہا ہے كہ بندر اِس آدمی كے لیے نحوست کی دلیل ہے جس نے اِس کو اٹھایا ہوا ہے یا اِس کا ملک ہے. کبھی اِس کو دیکھنا نعمت کی فروانی کی دلیل ہے. اور کبھی گناہ کبیرہ کاارتکاب کرنے کی علامت ہے۔
(۱٤)اگر کسی نے خواب میں بندر سے نکاح کیا تووہ زنا کا ارتکاب کرے گا یا کسی انسان سےجھگڑے گا۔
(۱٥)اگر کسی نے خواب میں خود کو بندربنا دیکھا تو اس کو جادوكے ذریعے کثیر مال ودولت ملے گا. کبھی اِس کی رویّت زنا کاری کی طرف میلان زیادہ ہونے کی دلیل ہوتی ہے.
بندر کی دلالت کبھی دشمنوں اورمعصیت پراورکبھی غذاب میں مبتلا ہونے پرہوتی ہے، جیسا كے خنزیر دیکھنے كے تعبیر ہے اورکبھی اِس کی دلالت یہود پر بھی ہوتی ہے۔
(۱٦)اِس کا گوشت كھانا حاجتمندی اورفقیری کی دلیل ہے
(۱۷)خنزیرکا گوشت كھانا رزق اورفائدےکی علامت ہے۔
(۱۸)بندر كے گوشت کوحلال سمجھنے والے فرقوں كے لیے بندرکا بھنا ہوا گوشت كھانا سروروفائدہ کی علامت ہےاور کبھی اِس کی دلالت شراب نوشی اورزنا کرنے پر بھی ہوتی ہےاور بندرکی دلالت مسلوب النعمت محروم فقیرپربھی ہوتی ہے۔
khwab mein bandar dekhna in urdu
khwab mein monkey dekhna in urdu
khwab mein bandar dekhna ki tabeer
khawab main monkey dekhne ki tabeer  

منگل، 31 مئی، 2016

Khwab Mein Akhrot Dekhna Urdu خواب میں اخروٹ دیکھنا

خواب میں اخروٹ دیکھنے کی تعبیر 

جوز (اخروٹ)

(۱)اخروٹ کی دلالت محفوظ کئے ہوئے مال پر ہوتی ہے اور اخروٹ کے آپس میں ٹکرانے کی آواز لڑائی اور شوروغوغا کی علامت ہے
(۲)درخت اخروٹ ایسے بخیل اور جس کے مال میں روز افزوں اضافہ ہوتا رہا ہےاور سخت قسم کی عجمی شحض پر دلالت کرتا ہے۔
(۳)خواب میں درخت اخروٹ کے اوپر اپنے آپ کو دیکھنا مزکورہ صفات سے متصف عجمی شحض سے تعلق ہونے کی طرف اشارہ ہےاور خود کو درخت اخروٹ سے اترتے ہوئے دیکھنا ایسی شئی پورا نہ ہونے کی دلیل ہے جس کی وجہ سے اس سے تعلق ہوا ہے۔
 (۴)اخروٹ کے درخت سے نیچے گرکر مرنے کی تعبیر مذکورہ صفات والے شحض یا بادشاہ کی طرف سے قتل کیئے جانے کی دلیل ہے۔
(۵)اخروٹ کے درخت  کا کٹ جانا مذکورہ صفات سے متصف شحض کے مرنے اور اس گرنے والے کے مالک ہونے کی دلیل ہے اور اس سے گر کع مرنا دلیل نجات ہے۔
 (۶)درخت اخروٹ سے گر کر دونوں ہاتھ پیر کا ٹوٹ جانا قریب الہلاک ہونے اور بلاءعظیم میں مبتلا ہوکر اس سے نجات پانے پر دلالت کرتا ہے۔
 (۷)اخروٹ کے درخت کو کاٹنا کسی عجمی آدمی کے قتل کرنے کا اشارہ ہے
(۸)اخروٹ کا پھل مصیبت اور تکلیف سے حاصل ہونے ولا مال ہے اس لئے اس کا مغز کاٹے بغیر اور اس کا تیل نچوڑے بغیر نہیں نکلتا۔(۹)کسی باغ سے اخروٹ چنناکسی عورت کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہےاور چھلکوں کے ساتھ ہو توں کفایت کے مطابقرزق ملنے کی دلیل ہے۔
(۱۰)اخروٹ کے چھلکوں کو کھانا کسی بخیل کی غیبت کرنے کی دلیل ہےاور عورت کا اخروٹ کے چھلکوں کو اس پر گراناکپڑوں کے جلنے کی علامت ہے۔
(۱۱) کسی نے دیکھا وہ اخروٹ کے ساتھ کھیل رہا ہے تو دلیل ہے وہ کسی حرام مال میں  منہمک ہوگا۔
(۱۲)اخروٹ کے چھلکے کی تعبیر رزق بھی ہے۔
(۱۳)کبھی تشبیہ نیک سرداروں اور بھایئوں سے بھی دی جاتی ہےاور کبھی اس کی دلالت صحت بدن اوع لمبے سفر پر بھی ہوتی ہے۔
(۱۴)عورت اگر خواب میں اخروٹ دیکھے تو طول عمر کی دلیل ہے اور اسی طرح اخروٹ کی دلالت زوج پر بھی ہوتی ہے کیونکہ (اخروٹ) کے الفاظ الٹ کرو تو زوج بن جاتا ہےاور کبھی اسکی دلالت امور مشکلہ کے حل ہونے پر بھی پوتی ہے۔
(۱۵)ٹوٹا ہوا اخروٹ سہولت سے ملنے والا مال ہے۔
khwab mein akhrot dekhna in urdu
khwab mein akhrot ki tabeer
khwab mein walnut khana

Khwab Mein Anar Dekhna Urdu خواب میں انار دیکھنا انار کی تعبیر

خواب میں انار دیکھنے کی تعبیر 


Pomegranate In Dream In Urdu

رمان - انار

(۱) اگر یہ میٹھا ہوتا تو خواب میں اس کی تعبیر جمع زدہ مال سے ہوتی ہے۔
(۲)اور کبھی یہ عورت پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۳)اور کبھی آباد علاقہ پر بھی' انار مال اور لڑکے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴)ایسے ہی اس کی تعبیر ہزار'سو'دس درھموں سے بھی کی جاتی ہے۔
(۵)بعض نے کہا کہ دیکھنے والی کی حالت کے مطابق' بادشاہ کے لیے انار دیکھنا شہر سے تعبیر کیا جاتا ہے اگر وہ اس کو توڑ دے تو دلیل ہے کہ شہر فتح کریگا اس کا چھلکا شہر کی دیواروں پر دلالت کرتا ہے۔ اس کے دانے شہر کے باشندے ہے اور اس میں موجود جھلیاں اس کا مال ہے۔
(۶)اگر کسی نے خواب میں انار کا چھلکا کھایا تو دلیل ہےکہ بیماری سے ٹھیک ہو جائیگا' انار کی تعبیر بند صندوق سے بھی کی جاتی ہے کبھی یہ شہد کی مکھیوں کے چھتہ اور شمع کی ٹکیہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۹)بعض نے کہا کہ انار گھبراہٹ اور سفرپر بھی دلالت کرتا ہے اگر اس کی تعبیر عورت سے کی جارہی ہو تو وہ خوبصورت ہوگی۔اگروہ صحیح ہوتوباکرہ ہوگی اور اگر ٹوٹا ہوا ہوتواشارہ ہے ثیبہ ہوگی۔
(۱۰)متعین انار سے مراد عورت ہوتی ہے' کھٹا انار حرام مال ہوتا ہےبعض نے کہا کہ اس سے مراد غم وپریشانی ہے۔(۱۱)اگر کسی نے انار بیچا تو اس نے دنیا کو آخرت کے مقابلے میں خرید لیا ہوگا۔
(۱۲)انار کو نچوڑنا اور اس کا رس پینا آدمی کا اپنے اوپر خرچ کرنا ہے۔
(۱۳)اور وہ مبہم انار جس کے متعلق معلوم نہ ہوکہ میٹھا ہے یا کٹھاتو وہ میٹھے ہی کی طرح شمار ہوگا۔ انار کے درخت پر دلالت کرتا ہے' عیالدارشان وشوکت والے آدمی جسے سے ہے۔
(۱۴)بادشاہ ہو تو انار سے مراد دوسرے بادشاہوں پر غالب ہوگا۔
(۱۵)اگر تاجر ہو تو وہ گناہوں اور برائیوں سے بچتا ہوگا اس کی تجارت بڑھےگی۔
(۱۶)انار کے درخت کا کانٹاقطع رحم پر دلالت کرتا ہےکبھی انار کا درخت گھبراہٹ پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۷)بعض نے کہ میٹھا انار وہ حلال رزق ہےجو محنت سے حاصل ہوا اور کٹھا غم وپریشانی اور برائی کی علامت ہے۔(۱۸)اور کٹھا میٹھا رزق ہے جس میں شبہ نہ ہو۔

khwab mein anar dekhna in urdu
khwab mein pomegranate dekhna
khwab mein anar khana ki tabeer

Khwab Mein Chashma Dekhna Urdu خواب میں چشمہ دیکھنا کی تعبیر

خواب میں چشمہ دیکھنا کی تعبیر
عین الماء (چشمہ)
(۱)خواب میں پانی کا چشمہ دیکھنا اگر صاحب خواب پاکدامن ہو تو نعمت بھلائی برکت اور حصول مقصد کی دلیل ہے۔(۲)اگردیکھے کہ اس کے گھر سے چشمہ پھوٹا ہے جبکہ صاحب خواب پاکدامن نہیں تو ایسی مصیبت کا خطرہ ہے جس پر گھر والے روئیں گے۔ چشمہ کی پانی سے وضو کرنا بہتری کی دلیل ہے خواہ پانی صاف ہو یا میلا، ٹھنڈا ہو یا گرم لیکن اتنا صاف ضرور ہو کہ اس سے وضو کرنا جائز ہوکیونکہ وضو کی تعبیر بنسبت چشمہ کے زیادہ قوی ہے۔
(۳)اگر دیکھے کہ پانی کا چشمہ گھر وغیرہ سے بہا اور بہہ کر گھر سے باہر نکل گیاتو معاشی استحکام' بھلائی منفعت حاصل ہوگی۔گھر میں چشمہ پھونٹنا عورتوں کی طرف سے غم پہنچنے کی دلیل ہے۔
(٤)اگر چشمہ پھوٹا اور گھر سے سارا پانی نکل گیا تو ان تمام کا غم بہت جلد ختم ہوگااگر گھر سے پانی نہ نکلا تو یہ نہ ختم ہونے والا غم ہے۔
(۵)اگر پانی صاف ہو تو غم جسمانی صحت کے ساتھ پہنچے گا۔
(٦)چشمے کا وہ پانی زیادہ بری تعبیروالا ہے جو اتنا گہرا ہو کہ بہہ نہ سکے۔
(۷)اگر چشمے کا مالک دیکھے کہ چشمہ کا پانی چھوٹی نالیوں میں بہہ رہا ہے خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا دینی عمل قیامت تک جاری رہے گا۔
(۸)اگر کسی محلہ میں پانی کا چشمہ پھوٹے اور بہے تو غم اورچیخ وپکار کی دلیل ہے اس طرح چشمے کا پانی پینا غم کی علامت ہے۔ اگر پانی گہرا ہو تو اس کی اورزیادہ بری تعبیر ہے بعض حضرات کہتے ہے گھر یا پانی کی جگہ چشمہ پھوٹنا خادم خریدنا ہے، زمین سے چشموں کا پھوٹنا اس زمین والوں کے لیے فسادی طریقہ سے پھل ودولت کا حصول ہے۔(۹)چشمے اور وہ پانی جو وادیوں وغیرہ سے نکلتے ہیں اگر وہ صاف ہو تو تمام لوگوں کےلیے بھلائی کی دلیل ہے خاص طور پر بیماروں اور فقیروں کے لیے،اس لیے کہ اس سے مالداری اور صحت مراد ہےکیونکہ یہ پانی سب پانیوں سے زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔
(۱۰)اگر وادیوں کے چشمے خشک دیکھے تو اس کی تعبیر اوّل کے خلاف ہے،چشمے کے پانی سے وضو کرنے سے غمگین کو غم سے نجات مریض کو شفاء مقروض کو قرض سے نجات، گناہ والوں کو گناہوں سے نجات توبہ کے زریعے حاصل ہوگی، صاف چشموں کا مالک ہونا مال ملنے کی نوید ہے چشموں کو گھروں میں چلتے دیکھناعام وباء کی دلیل ہے۔(۱۱)اگر صاف چشموں کو اپنے گھروں کی طرف بہتا دیکھے اتنی مقدار میں جتنا انسان خود اپنے ھاتھوں سے روک سکتا ہے تو رزق اور خیر ہے جو اس کے گھر آرہی ہے۔ خواب میں کمزور بینائی بیداری میں محارم سے نظرڈھانپنے کی دلیل ہے جرائم والوں کو نہ دیکھنے کی دلیل ہے کبھی کم بینائی کی دلالت حمل سےرحم کو مشغول کرنے پر بھی ہوتی ہے۔

khwab mein chashma dekhna in urdu
khwab mein fountain dekhna ki tabeer

Khwab Mein Barish Dekhna In Urdu خواب میں بارش دیکھنا تعبیر بارش

خواب میں بارش دیکھنا  کی تعبیر
 Rain Dream Tabeer
(1)خواب میں اگر بارش سے نقصان پہنچے تو یہ خیر و رزق اور رحمت کی دلیل ہے،بارش انسان کی حیات اور وعدہ وفائی کی دلیل ہے۔
(۲) اگر بارش صرف متعین جگہ میں ہوئی تو یہ اس کے اہل کےغم حزن میں مبتلا ہونے یا خود صاحب خواب کو پریشانی لاحق ہونے کی دلیل ہے۔
 (۳)اور اگر بارش عام اور نقصان دہ ہو جیسے آسمان سے خون یا پتھر برس رہے ہوں تو یہ معاصی اور گناہوں کی دلیل ہے'اگر صاحب خواب مسافر ہو تو اس کا سفر تعطل کا شکار ھوگا۔
(۴)نفع دینے والی بارش دشمنوں سے صلح صفائی یا مصیبت زدہ شحص کی امداد کی دلیل ہے' اور بارش کی تعبیر اونٹوں کا قافلہ بھی ہے جیسے اونٹوں کے قافلہ کی تعبیر بارش ہے۔
 (۵)خواب میں عام بارش دیکھنا معطل کام کے کرنے پر دلیل ہے اور اسے خیرونعمت  اور برکت حاصل ہوگی۔ (۶) اور اگر وہ غم زدہ یا مقروض ہو تو اس کا غم و قرض دور ہوگا۔ بارش اس سال کی کشادہ حالی اور مدد کی دلیل ہے۔
 (۷) صرف اپنے گھر میں بارش کا نزول نہ دوسرے لوگوں پر تو اسے خیر و منفعت اور کرامت حاصل ہوگی۔ (۸) جو دیکھے کہ بارش کا پانی ہر جانب بہتا ہے اور درختوں کو اکھاڑ رہا ہےتو یہ بادشاہ کی طرف فتنہ و فساد برپا کرنے کی دلیل ہے۔
 (۹) اگر زمین پر خون کی بارش ہو تو یہ غذاب کی علامت ہے۔
(۱۰) کسان اگر خواب میں بارش دیکھے تو یہ بشارت اور خوشی ہے جو اسے حاصل ھوگی' بعض کہتے ہے۔
 (۱۱) بارش اگر مٹی کی ہو یعنی مٹی برستی ہو مگر گرد غبار نہ ہو تو بھی دلیل خوشحالی ہے۔
(۱۲)اور شہد کی بارش ہر طرح کے آدمی کے لیے خیر کی دلیل ہے گھی دودھ اور روغن زیتون کی بارش کی بھی یہی تعبیر ہے' بارش اللہ تعالٰی کی رحمت' اس کے دین اور انسان کی کشادگی اور مدد کی دلیل ہے' بارش کبھی نازل شدہ آفات پر دلیل ہےجیسے ٹڈیاں'اولے اور آندگی' خصوصاً جب اس میں آھ اور اس کا پانی گرم ہو' بارش فتنوں اور خون ریزی پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۱۳) اور بے وقت کی بارش امراض وبیماریوں کی دلیل ہے۔
 (۱۴) اور اپنے وقت پر ہونے والی بارش سفریاعمل ترک کرنے یا مرض' یا فقر کے سبب اس کے کام ملتوی ہونے یا جیل میں قید ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۵) اگر بارش میں غسل جنابت کیا ہے یا بارش کے پانی سے نماز کے لیے وضو کیا ہےیا اس سے نجات کو دھویا ہے جو نجاست اس کے جسم یا کپڑے پر تھیتو اگر صاحبِ خواب کافر ہو تو مسلمان ہوگا گنہگار ہے تو توبہ کرے گا' فقیر ہو تو اللہ اسے غنی کر دیں گے' اگر بادشاہ کے پاس اس کی کوئی حاجت ہو تو پوری ہوگی۔ (۱۶)آسمان سے تلواریں برستی دیکھنا لوگوں کے لڑائی وفساد میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۷) اور جو دیکھے کہ وہ بارش کا پانی پیتا ہے تو اگر پانی صاف وشفاف ہو تو خیر حاصل ہوگی' اگر میلا اور گدلا ہو جس قدر پانی پیا ہے اس قدر مرض لاحق ہونے کی دلیل ہے۔
khwab mein barish dekhna in urdu
khwab mein barish dekhne ki tabeer kya hai
khawab main barsih dekhne ka matlab
rain in dream in urdu

اتوار، 29 مئی، 2016

شہری اور دیہاتی زندگی مضمون Shehri Aur Dehati Zindagi Urdu Essay

شہری اور دیہاتی زندگی پر مضمون
کچھ لوگ شہر میں رہتے ہے اور کچھ لوگ دیہات میں . دیہات میں جس طرح کی قدرتی رعنائیاں ملتی ہے وہ شہر میں نہیں اور جو سہولتیں شہر میں میسر ہے وہ دیہات میں نہیں . کئی اعتبار سے شہری زندگی بہتر ہے اور کئی پہلوؤں سے دیہات کی زندگی پسند کیے جانے كے لائق ہے۔

شہروں میں طرح طرح کی سہولتیں میسر ہیں .ضروریات زندگی آسانی سے ہوتی ہیں. سکولوں اورکالجوں كے علاوہ اور دوسری مذہبی اور ٹیکنیکل درسگاہیں اور سائنسی تجربہ گاہیں بھی ہوتی ہیں . دور جدید کی تمام آرام و آسائش کی سہولتیں مل جاتی ہیں . بجلی، پانی، سوئی گیس کی سہولتیں ملتی ہیں . تہذیب و شائستگی سیکھنےكے مواقع مل جاتے ہیں۔ لایئبریریاں ہیں ، دارالمُطالعے ہیں ، طبی امداد بروقت مل سکتی ہیں . رات ہو یا دن اسپتال کھلے رہتے ہیں . پرائیویٹ ڈاکٹرز بھی مل جاتے ہیں۔ حادثات کی صورت میں بھی طبی امداد مل جاتی ہیں . سواری كے لیے تانگیں، رکشے، بسیں، لاریاں، کاریں دن رات چلتی رہتی ہیں۔ مال برادری كے لیے لوڈ اور ٹرک بھی آسانی سے مل جاتے ہیں . گویا زندگی کی ہر آسائش کا سامان آسانی سے میسر ہے مگر دیہات میں یہ چیزیں میسر نہیں۔

شہر میں کھانے پینے کی اشیاء بر وقت ملتی رہتی ہیں . ہوٹل میں کھانے ہیں . دودھ اور قہوہ خانے ہیں۔ دودھ اور مٹھائی کی دوکانیں ہوتی ہیں.بیکری کا سامان ، مچھلی ، گوشت اور ہر قسم کا سامان دستیاب ہے . مشینری کا سامان اور ہر قسم كے برتن شہر میں مل جاتے ہیں۔

ریشمی اور سوتی کپڑے ، کھیس ، کمبل ، جوتے اور دوسری ضروریات زندگی كے سہولتیں شہروں میں ہی میسر ہیں۔

شہروں میں رہنے والے لوگ ، ملکی اور مقامی حالات سے ہر وقت با خبر رہتے ہیں . ٹی-وی ، اخبار ، رسائل ، جلسے جلوس ، شہری آبادی کو آگاہ کرتے رہتے ہیں . معلومات حاصل کرنے یا پیغام رسانی كے لیے ٹیلی فون کی سہولتیں یہ سب شہروں میں ملتی ہیں . تفریح كے لیے باغ ، سنیما ، سرکس ہوتے ہیں جو شہریوں کو محفوظ کرتے ہیں . دیہات كے رہنے والے ان سے محروم رہتے ہیں۔

آمدورفت كے لیے پختہ سڑکیں ہیں جن کی وجہ سے شہری ایک سے دوسری جگہ آسانی سے آجا سکتے ہیں . دن رات بسیں، لاریاں، ریلوے، ٹرینیں چلتی رہتی ہیں . اِس كے علاوہ شہروں میں کارخانے ہوتی ہیں جن میں عام آدمی کو مزدوری بھی مل جاتی ہیں اور فکر معاش سے جلد چھٹکارا مل جاتا ہے . دیہات میں یہ چیزیں نہیں ہیں . وہاں پر كسب معاش کا معاملہ بہت مشکل ہیں . شہر میں چھوٹے بڑےپیمانے پر کاروبار کرنے كےبہت مواقع ہیں. عام آدمی کو سرکاری اور غیر سرکاری ملازمت مل جاتی ہیں . یہاں مزدور محنت مزدوری کر کے ضرورت پڑے توچھابڑی یا ریہڑی لگا کر بھی اپنا پیٹ پال سکتا ہے۔

باوجود اِس كے كے شہروں میں طبی امداد كے مراکز بھی بکثرت ہیں ڈاکٹر بھی عام مل جاتے ہیں . ادویات بھی ڈھیروں مل جاتے ہیں . مگر صحت کو بے قرار رکھنے كے لیے نہ تو یہاں تازہ ہوا ملتی ہیں اور نہ ہی اچھی اور خالص غذا ملتی ہیں . یہاں كے

دودھ فروش دودھ میں پانی ملاتے ہیں اور پانی ملے دودھ میں سے کریم بھی پہلے ہی نکلی ہوئی ہوتی ہیں. نہ گھی اچھا ہوتا ہے نا دودھ خالص . اِس صورت حال میں کھانے پینے كے اشیاء پیٹ تو بھر سکتی ہے مگر صحت قائم نہیں رکھ سکتیں.یہاں پر کا خانوں ، ملوں، فیکٹریوں،ٹرکوں ، بسیں ، موٹروں ، کاروں ، کی دھویئں سے ہوا كثیف رہتی ہے اور میں پھیپھڑوں جا کر صحت کا ستیا ناس کر دیتی ہے . شہر کی گلی کوچوں میں جدھر جائیں غلاظت كے ڈھیر لگے ہوئے ملتے ہیں . جگہ جگہ فنتھ ڈپو بنے ہوئے ہیں . وہ بھی ملحقہ آبادی كے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں . شہروں میں سنیما تفریح کی بجائے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں .نوجوان طبقہ کی سوچ ہی سنیما اور گندی سوسائٹی نے غلط کر کے رکھ دی ہے اور پرا گندگی ان كے ذہنوں میں راسخ ہو رہی ہے . علاوہ ازیں فضول خرچی ، تکلف ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ نے شہری زندگی کو پریشان کر رکھا ہے۔

دیہات كے لوگ سادہ ، مخلص ، خدمت گزار محنتی ہوتے ہیں . دیہات میں گھی ، دودھ ، ، خالص مل سکتا ہے . وہاں کھلی فضا میں رہنے سے صحت بھی ٹیھک رہتی ہے . دیہات میں طرز معاش ہی اِس قسم کی ہے كہ محنت سے روزی کمانی پڑتی ہیں . اِس میں اور عورتیں بچے بھی شامل ہوتے ہیں. اسی لیے ان کی صحت شہریوں کی نسبت اچھی ہوتی ہے. کسان ہماری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے . اگر وہ نہ ہوتونہ شہروں میں کار خانے ہوں نہ ملیں ہوں اور نہ فیکٹریاں چلیں اور نہ تجارت ہو . یہ سب انہی کی بدولت ہے۔

دیہات میں اخلاقی فضا شہروں كے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے . دیہات میں لوگ بڑوں کا ادب کرتے ہیں . وہ مذہبی رجحان زیادہ رکھتے ہیں اور فریب کاری میں بہت کم ماہر ہوتے ہیں . وہاں کی عورتیں بھی محنتی اور خدمت گزار ہوتی ہیں . وہاں قدرتی مناظر دِل ودماغ کوسکعن بخشتے ہیں. یہی وجہ ہے كے دیہات كے لوگوں كے صحت بہتر ہوتی ہے۔

جس طرح کچھ اچھایئاں اور بُرائیاں شہری زندگی میں ہے اسی طرح کچھ خوبیاں اورخامیاں دیہاتی زندگی میں بھی ہیں . سو فیصد معیاری تو کوئی جگہ بھی نہیں . اب یہ اپنی اپنی پسند ہے كے ان خوبیوں اور خامیوں سمیت ہمیں شہری زندگی پسند ہے یا دیہاتی۔

  shehri aur dehati zindagi essay in urdu


© Urdu Country 2016 All rights reserved Site forurdu people